ریاض.... ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی اور مقامی افراد حج اجازت ناموں کے بغیر مکہ مکرمہ کا سفرنہ کریں ۔ ادارے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے قوانین کے مطابق حج پر جانے کےلئے پرمٹ لازمی ہے ۔ مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں کام کر رہی ہیں جہاں حج پرمٹ یا مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ میں جانے کا پرمٹ دکھانا لازمی ہے ۔ جن افراد کے پاس پرمٹ نہیں ہو گا انہیں چیک پوسٹ کراس نہیں کرنے دی جائے گی ۔ ایسے افراد جو بغیر پرمٹ کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے وہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے ۔پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والوں کوچیک پوسٹوں سے لوٹا دیاجاتا ہے ۔ احرام پہن کرجانے والوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جاتے ہیں جو خلاف ورزی کے مرتکب شمار کئے جاتے ہیں ۔