Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی تنازعات سے ڈالر پر اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے، پوٹین

جوہانسبرگ۔۔۔ روسی صدر ولادیمیرپوٹین نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات ڈالر کے بہ طور ریزرو کرنسی استعمال میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مختلف ممالک اب نئی ریزور کرنسیز بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ پوٹین کے مطابق امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ خطرات اور خدشات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو دیگر جہتوں کی جانب دیکھنا ہو گا۔

شیئر: