Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے عالمی جہاز رانی مخدوش کردی

مملکت سے شائع ہونےوالے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین
ایرانی ملاﺅں کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں نے اپنے خطرناک جرائم کی فہرست میں ایک اورجرم کا اضافہ کردیا۔ حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ کی مغربی جانب عالمی سمندر میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ کرکے جہاز رانی اور بحر احمر میں عالمی تجارت کی آزادی کو مخدوش کردیا۔ حوثیوں کی یہ واردات ماحولیاتی المیے کا باعث بن سکتی تھی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عرب اتحاد برائے یمن کے جہازوں نے فوری مداخلت کرکے صورتحال کو گمبھیر ہونے سے بچالیا۔
حوثیوں کے نئے دہشتگردانہ حملے نے جہاز رانی کی آزادی ا ور بین الاقوامی قوانین کے مطابق عالمی تجارت کی آزادی کو زبردست خطرہ لاحق کردیا۔ عرب اتحاد برائے یمن نے حوثیوں کے حملے کا ریکارڈ تیار کرلیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ ایران کے عزائم کیا ہیں اور اسکے دم چھلے بحر احمر اور باب مندب آبنائے میں جہاز رانی کی سلامتی کو کس قدر خطرات پیدا کررہے ہیں۔ عرب اتحاد نے اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرادی کہ حوثیوں کی اس قسم کی سرگرمیوں سے کیا کچھ ماحولیاتی اور اقتصادی نقصانات ہونگے۔ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہونگے۔ عرب اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ہمیشہ اس امر پر زور دیتے رہے ہیں کہ دہشتگرد حوثی علاقائی و عالمی امن و استحکام اور بین الاقوامی اقتصاد کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں اور وہ عالمی تجارت کی اہم آبی گزر گاہ میں آزادانہ جہاز رانی کو مخدوش کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: