Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلجرشی میں الیکٹرانک جھولے سے لڑکی گر گئی

باحہ .... بلجرشی سمر فیسٹیول میں الیکٹرانک جھولے سے گرنے پرایک 20سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ بلجرشی کے سیکریٹری عبدالرحمان بن ثفید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ لڑکی جھولے سے ایسے وقت اترنے کی کوشش کررہی تھی جب وہ چل چکا تھا۔ حفاظتی بیلٹ اور سلامتی کے تمام انتظامات مکمل تھے۔ اگر جھولا اونچائی پر ہوتا تو سنگین نتائج برآمد ہوتے۔ تکنیکی ٹیم نے معائنہ کرکے واضح کردیا ہے کہ جھولے میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ غلطی لڑکی کی تھی جس نے چلتے جھولے سے اترنے کی کوشش کی۔
 

شیئر: