نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی ڈیل کا نتیجہ؟
اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن جیت جانا متوقع تھا لیکن وہ پھنس چکے ہیں ۔انہیں کمزور حکومت ملے گی جو قانون سازی نہیں کر پائے گی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میںادھوری فتح کے نتیجے میںعمران خان پھنس چکے۔ وہ حکومت میں تو آرہے ہیں لیکن اقتدار اور طاقت ان کے پاس نہیں ہو گی۔ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث وہ کسی قسم کی قانون سازی کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ا نہیں اپنے اتحادیوں کے مطالبات سے بھی خاصی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا لیکن پیپلزپارٹی کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس بہت کمزور ہے۔ اس کے باوجود پاکستان واپس آنے کا خطرہ مول لیا۔ ا یک بزنس مین کبھی خسارے کا سودا نہیں کرتا ۔وہ ا نٹرنیشنل اشٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر کے ہی آئے ہوں گے۔ ضرور انہیں کچھ دے کر آئے ہیں وہ اس سے قبل بھی معاہدہ کر کے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ ا نہوں نے دعوی کیا کہ اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقلی بھی ڈیل کا نتیجہ ہی لگتی ہے ۔