Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجدد پذیر توانائی کا قائد کون ہوگا؟

لندن .... عالمی ماہرین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران سعودی عرب تجدد پذیر توانائی کی مارکیٹوں کو ششدر و حیران کردیگا۔ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کی بابت عالمی آگاہی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی کے ساتھ انفرادی، ادارہ جاتی اور ملکی سطح پر تجدد پذیر توانائی کے ذرائع پر انحصار اور تیل وگیس سمیت مختلف قسم کے مشکلات پیدا کرنے والے ایندھن سے پرہیز کارجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔ سعودی عرب اس شعبے میں اپنے حقیقی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے جامع اسکیمیں تیار کررہا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ حالیہ برسوں کے دوران تجدد پزید توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری پن چکی سے پیدا ہونے والی بجلی پر کی گئی ہے۔ یہ تجدد پذیر توانائی میں لگائے جانے والے سرمائے کا 47فیصد ہے۔
 

شیئر: