ن لیگ کے رابطوں پر چودھری نثار کا اشارہ
لاہور: ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جانب رابطے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان برتری کا مقابلہ جاری ہے اور دونوں کی جانب سے مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں تام صورتحال اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنی پارٹی کے ناراض رہنما چودھری نثار سے رابطہ کرلیا ہے اور انہوں نے لیگی رہنماؤں کو مثبت جواب دیا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ (ن) لیگ کو مزید 4 آزاد ارکان پنجاب نے حکومت سازی کے لیے یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد (ن) لیگ نے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے 148 ارکان کی ضرورت ہے ۔
ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہم پر امید ہیں اور (ن) لیگ ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی، پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی تعداد زیادہ ہے اس لیے حکومت بنانا ہمارا حق ہے ۔