لکھنؤ: دن دہاڑے کیش وین پر فائرنگ،سیکیورٹی اہلکار ہلاک
لکھنؤ۔۔۔۔۔ راجدھانی لکھنؤ میںگورنرہاؤس کے سامنے مہاتماگاندھی روڈ پر آج سہ پہر 4 بجے ایکسیز بینک کے سامنے کیش وین کھڑی تھی کہ بدمعاشوں نےدن دہاڑےکیش وین کے ڈرائیور دھر میندرپر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، حملہ آوروں کی فائرنگ سے گارڈشدید زخمی ہوگیا جسے فورااسپتال پہنچایا گیا ۔ وزیراعلیٰ کے بنگلے اورگورنرہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر لکھنؤ میں بدمعاشوں نے بڑی واردات انجام دے کریہاں جاری سرمایہ کاری کانفرنس کے شرکاء کو یہ دھمکی بھی دے ڈالی کہ ا ترپردیش کہیں سے بھی محفوظ نہیں۔پوش علاقہ اورسب سے محفوظ سمجھے جانے والے گورنر ہاؤس کے سامنے بینک کی کیش وین کے لوٹنے کی واردات کی اطلاع ملنے پر اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر آنند کمار دیگر سیکیورٹی افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پرپہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔