63سالہ شخص کی5گرل فرینڈز؟
نئی دہلی۔۔۔۔شمالی دہلی میں واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ لوگ حیران رہ گئے۔ اپنی5گرل فرینڈز کو خوش کرنے کیلئے63سالہ شخص چوری کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا۔دہلی پولیس نے اسے چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ شمالی دہلی کے ڈی سی پی نپُر پرساد نے بتایا کہ سرائے روہیلا انڈسٹریل علاقے میں قائم فیکٹری میں نقب( سیندھ) لگا تے وقت سی سی ٹی وی کیمرے میں اس کی تصویر ریکارڈ ہوگئی جس کی بنیاد پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام بندھو سنگھ بتایا جو آنند پرور ت کا رہنے والا ہے ۔ وہ اپنی دوستوں کے اخراجات پورے کرنے اور قیمتی تحائف دینے کیلئے مختلف دکانوں ، فیکٹریوں اور مکانات میں چوری کی واردات کیا کرتا تھا۔پولیس نے اس کے قبضے سے 2لیپ ٹاپ ، ایک ایل آئی ڈی اور 5ہزار روپے نقد اور ایک پستول برآمد کئے۔