Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: گاندھی پل کی ریلنگ توڑتی ہوئی کار ندی میں گرگئی

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ضلع پٹنہ میں قائم گاندھی پل پر ایک کار ریلنگ توڑتے ہوئے دریائے گنگا میں گرگئی۔ پل سے گرنے والے راہگیروں نے کار ندی میں گرنے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی 5 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس حادثہ کی بابت تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔موقع پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ کار ریلنگ توڑتی ہوئی ندی میں گرتی ہوئی نظر آئی۔ اسی نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔امدادی ٹیمیں میگنٹ کی مدد سے پانی کے اندر گاڑی کا سراغ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ متعدد افراد کے مرنے کا خدشہ ہے تاہم نامعلوم ڈرائیور کیخلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مٹی کے تودہ میں دب کر 5مزدور ہلاک

شیئر: