طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل
اسلام آباد... سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کردی۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بنچ 2اگست کو فیصلہ سنائے گی۔سپریم کورٹ نے گواہوں کے بیانات قلمبمند ہونے اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد11جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔طلال چوہدری نے عدلیہ مخالف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات پر ازخود نوٹس لیا تھا۔