Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اب_ووٹ_کو_عزت_دو‎

عام انتخابات پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے ٹویٹر پر اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔
وحید سبحان نے کہا : اور پھر پاکستان کی عوام نے کرپشن کو ہرا کر پاکستان کو جتا دیا۔
شکیل چوہدری نے کہا : ووٹ کو عزت دو کا مشن پورا ہوگیا ہے اور انشاء اللہ عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کرے گا۔
قمر گوندل نے ٹویٹ کیا : ہم نتائج کے ذمہ دار نہیں بلکہ ہماری کوششوں کا صلہ اللہ تعالی نے دینا ہے۔ میرا خیال عمران خان دیگر تمام سیاست دانوں سے بہتر ہے ، وہ خود کوئی فرشتہ نہیں لیکن پھر بھی نواز شریف ، زرداری ، اچکزئی اور فضل الرحمن سے بہتر ہے اس لئے میں نے اسے منتخب کیا۔
عابدہ منیر نے لکھا : عمران خان ووٹ اور ووٹرز دونوں کو صحیح عزت دینے والا ہے۔
اسماء رضا کا کہنا ہے : الیکشن سے پہلے اچکزئی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا رہا تھا لیکن اب اپنی شکست کے بعد وہ ووٹ کی توہین کر رہا ہے۔
ذکیر اشرف نے لکھا : مافیہ راج ختم ہوگیا اور اب پاکستان کی باری ہے۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے ٹویٹ کیا : کرپشن ہار گئی اور پاکستان جیت گیا۔ اب ووٹ کو عزت دینے کا وقت ہے۔
علیزہ فاطمہ نے سوال کیا : یہ کیسا انصاف ہے؟ اگر عمران خان جیت جائے تو دھاندلی ورنہ نہیں۔ 
ثناء صائم رائو نے کہا : عمران خان سے ہماری بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں گے اور پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے۔ ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں