ڈالر کی قیمت میں اچانک گراوٹ کو پاکستانی صارفین عمران خان کی انتخابات میں فتح سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے متعدد ٹویٹس بھی کی گئیں۔
درانی نے کہا : اگر عمران خان کی اٹھائیس منٹ کے تقریر ڈالر کو صرف 5 دن میں 131 سے 114 روپے تک لا سکتی ہے تو سوچیں جب عمران خان حلف اٹھائیں گے تب کیا ہو گا؟
دعا جاوید نے ٹویٹ کیا : مجھے امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ڈالر پاکستانی روپے کے برابر ہو جائے گا۔
جنید نے لکھا :ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 116 روپے ہوگئی ہے۔
شہریار محمد خان نے ٹویٹ کیا : اگر پاؤنڈ کی قیمت گرنے پر نظر ڈالی جائے تو یہ 158 سے 144 روپے ہوگیا ہے۔
سید علی حیدر نے کہا : میری دعا ہے ڈالر مزید گرے تاکہ وہ لوگ جو ناجائز طریقے سے منافع کمانا چاہتے ہیں انہیں نقصان ہو۔
محمد عمار بن لطیف نے کہا : مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا۔ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 117 روپے کا ہوگیا ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
اسامہ نے ٹویٹ کیا : ڈالر کی قیمت آج مزید گر کر 115 روپے ہوگئی۔ خان کے اقتدار کے آنے کی صرف خبر پر ملکی معیشت کی ترقی کا یہ عالم ہے ایک ہفتے میں ڈالر 131 سے 115 کی سطح پر آچکا ہے۔ اس سے پاکستان میں مہنگائی میں کافی کمی واقع ہوگی۔
صائمہ رشید کا کہنا ہے : یہ بہت اچھی خبر ہے کہ ڈالر کی قیمت دن بدن گر رہی ہے۔