Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل کی دوستیاں بھول کر میدان میں اتریں گے

لندن : انگلینڈ کے بیٹسمین جوز بٹلر نے کہا ہے کہ وہ  ہند کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کا لحاظ نہیں کریں گے اور آئی پی ایل کی دوستیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے ۔ ان کا کہنا تھا انڈین پریمیئر لیگ میں ایک ساتھ کھیلنے کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹرز کے ساتھ دوستی ضرور ہے لیکن اس سیریز میں وہ ہمارے ساتھ اپنی دوستیاں بھول جائیںگے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں معین علی اور کرس ووکس کے کپتان تھے۔ بٹلر اس سال کے آئی پی ایل میں اجنکیا رہانے کی کپتانی میں راجستھان رائلز ٹیم میں کھیلے تھے۔جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کے ذریعے روایتی طویل فارمیٹ کا حصہ بنے ہیں اور انہوں نے خود کو اس فارمیٹ کا بھی اچھا بیٹسمین ثابت کیا ہے جبکہ ہند کے خلاف بھی وہ اچھے کھیل کیلئے پر عزم ہیں۔

شیئر: