جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد...سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ راولپنڈی بار میں کی گئی تقریر پر جواب طلب کرلیا۔28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی ایس آئی پر عدالتی امور میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔چیف جسٹس نے متنازع بیان کا نوٹس لے لیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 ریفرنسز زیر التوا ہیں۔ ایک ریفرنس بدعنوانی سے متعلق ہے، جوسی ڈی اے کے ایک ملازم کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔