Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سے قومی دولت واپس لائیں گے ،عمران خان

  اسلام آباد...پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بدھ کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی۔انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔نئی حکومت کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ برطانوی حکومت پاکستان میں نئی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو ا سکول بھجوانے کیلئے پاکستانی حکومت کی مدد کریں گے۔ دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاک، برطانیہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے وزراءسرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کرینگے

شیئر: