Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرینگے،شہباز شریف

لاہور... مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن کے بارے میں مکمل آگاہ کیا۔ وہ پر عزم دکھائی دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ۔ ابھی آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا۔آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی میں احتجاج کی حامی ہے۔ اے پی سی میں لائحہ عمل پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں:آپ کی محبتوں اور نیک تمناوں کا شکریہ

شیئر: