جی بورڈ میں 28 مزید زبانیں شامل
گوگل نے اپنی جی بورڈ کی بورڈ اپلیکیشن کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ اپڈیٹ میں کئی نئے فیچرز اور زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔اب صارفین اپنے الفاظ سے میک آ جف فیچر کے ذریعے جفس بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ پندرہ سے زائد زبانوں میں اسٹیکرز کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ 28 نئی زبانوں کو بھی جی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں مالے ، سورج پوری ، باٹک ، باگڑی ، گرانی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ اپ ڈیٹ کا حجم 142 ایم بی ہے اور اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔