اسلام آباد... اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کو غیرمنصفانہ اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے لئے متفقہ امیدوار لائے جائیں گے ۔ حلف کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا ۔جمعرات کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جعلی ،غیر منصفانہ اور دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتا ہے۔ کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر ایوان میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ایوان کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مربوط جمہوری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ جمہوری قوتیں اپنی اپنی جمہوری قدروں کے ساتھ سب کو لے کر چلنا جانتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کمیٹی بنا لی ۔سب جماعتوں کی اپنی شناخت ہے۔ تمام جماعتوں نے اپنی شناخت اور تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے متفقہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر کا امیدوار پیپلزپارٹی، ڈپٹی اسپیکرمتحدہ مجلس عمل اور وزیراعظم کا امیدوارمسلم لیگ ن سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ ا لیکشن کمیشن کا آر ٹی سسٹم بند نہیں ہوا ۔ نادار نے اعتراف کیا ہے کہ اسے بند کیا گیا ۔سینیٹ میںبھی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ نتائج منظور نہیں ۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک پاکستانیوں سے قرضے لینے پرغور