ایشین گیمز میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس ہیں
جکارتہ: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز میں ایران کے فٹ بال ریفریزفرائض سرانجام دیں گے۔ ایشیئن فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2 ایرانی ریفریز بیڑن حیدری اور سعید قاسمی انڈونیشیا میں 2018ء ایشین فٹ بال مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایشیئن مقابلوں کا آغاز18 اگست سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہو رہا ہے جو 2 ستمبر تک اختتام پذیر ہونگے۔ ان مقابلوں میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئینگے۔