Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں عید پروگرامز، شہریوں اور غیرملکیوں کی بھرپور شرکت

موسیقی کے بھی مختلف پروگرام پیش کیے گئے۔ (فوٹو اخبار 24)
الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد لوگوں میں خوشی اور مسرت کا ماحول پیدا کرنا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘، اخبار 24، عاجل اور سبق  نیوز کے مطابق الدرعیہ میں اس سال عید تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی جن میں بچوں کے کھیل، عربی خطاطی  اور دیگر پروگرام بھی رکھے  گئے ہیں۔


طائف میں فائر ورکس پروگرام میں سب سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

طائف میں عید تقریبات کا اہتمام طائف میونسپلٹی نے کیا تھا ان میں فائر ورکس اور اسی طرح کے دیگر پروگرام پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ فوڈ سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ جس میں شہریوں اور غیرملکیوں  نے بھرپور شرکت کی۔ فائر ورکس کے پروگرام میں سب سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
جبیل انڈسٹریل سٹی میں شہریوں اور غیرملکیوں نے سمندری سفر کا لطف اٹھایا اور عید کی چھٹیوں کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ لوگوں نے سمندری سفر کے علاوہ ماہی گیری کا شوق بھی کیا۔ یہ علاقہ کروز کے شوقین کے لیے ایک مقبول سیاحتی راستہ ہے۔


ابھا کے ’عید بسطہ پروگرام میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

القصیم میں بھی لوک فنون کی تقریبات عید کے دن  پیش کی گئیں جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس سال عید الفطر پر ابھا کے ہیریٹیج ولیج میں’عید البسطہ‘ کے عنوان سے تقریبات اور پروگراموں کیے گئے جو چار روز تک جاری رہیں گے۔

الجبیل میں لوگوں نے سمندری سفر سے لطف اٹھایا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس کے تحت عسیر کے علاقے میں روایتی رقص اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کی جائے گی اس کے علاوہ موسیقی کے بھی مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ بچوں کے لیے بھی مختلف پروگرام رکھے گئے ہیں۔ ان پروگراموں میں بچوں اور خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

 

شیئر: