عمران خان سے جاپانی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیراعظم عمران خان سےجاپانی سفیر تاکاشی تورائی نے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔ ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصا ف جاپان کے ساتھ مضبوط اور متحرک سفارتی تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ با ہمی سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے تجارت اور اشتراک کا دائرہ کار بڑھائیں گے ۔ جاپان کا خطے میں اہم کردار ہے ۔ پاکستان اور جاپان دونوں ملکر خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ امید ہے کہ جاپانی حکومت بھی پاکستان کیساتھ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گی۔جاپانی سفیر نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ جاپانی حکومت پاکستان کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ دونوں ممالک مستقبل میں ملکر خطے کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کریں گے ۔