Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کی انگلینڈ میں پہلی سنچری انوشکا کے نام

 
ایجبسٹن:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری کو اہلیہ انوشکا شرما کے نام کر دیا۔ کوہلی نے پہلے ٹیسٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں قائدانہ اننگز کھیلی اور بیٹنگ لائن کو تباہی سے بچاتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بھی بہت بہتر بنا دی۔ویرات کوہلی انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سنچری بنانے کے بعد کوہلی کی خوشی دیدنی تھی ۔ انہوں نے اپنے گریبان میں پڑے لاکٹ کو چوما اور اپنی اہلیہ اور بالی وڈ اسٹار انوشکا شرما کی جانب بھی اشارہ کیا جو تماشائیوں میں موجود تھیں۔ ویرات کوہلی نے 4 برس قبل ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران 10 اننگز میں 134 رنز اسکور کئے تھے تاہم اس بار سیریز کی اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے، یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔

شیئر: