Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر سمیرا شمس کم عمر ترین رکن اسمبلی

  پشاور ... تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ 26 سا لہ سمیرا شمس خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اور پسماند ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیر اشمس تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی حالیہ ممبران میں سب سے کم عمرہوں گی۔ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کیلئے یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟

شیئر: