Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد کی مکھی کا کاروبار کرنے والا ادارہ منشیات سمگلنگ میں ملوث

’5 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے ایک شہری اور 4 مصری تارکین ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شہد کی مکھی کا کاروبار کرنے والا ادارہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ ادارے سے وابستہ 5 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے ایک شہری اور 4 مصری تارکین ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد شہد کی مکھی کا کاروبار کرنے والے ادارے کے توسط سے بیرون ملک سے شہد کی چھتے اور مکھیاں درآمد کیا کرتے تھے اور کھیپ میں نشہ آور گولیاں چھپائی جاتی تھیں‘۔
’جازان کے الدرب شہر میں کاروبار کرنے والا ادارہ کمپنی کے کولڈ سٹوریج میں سامان رکھتا اور منتقل کرتا تھا جو بظاہر شہد کی مکھیاں اور چھتے تھا لیکن اصل کاروبار نشہ آور گولیوں کا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: