خورشید شاہ اسپیکر کیلئے امیدوار
کراچی ..پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ا پوزیشن جماعتوں کے ا سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ کے نام کی منظوری دے دی ۔ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم کا امیدوار ن لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے۔ پی پی پی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا۔ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے۔ہر عہدے پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے۔