مصری عازم حج حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا
قاہرہ .... مصری وزارت صحت نے بتایا ہے کہ حج کےلئے سعودی عرب گیا مصری شہری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔مصری حج کمیشن کے میڈیکل کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر محمد شوقی نے بتایا کہ56 سالہ جلال سعد محمد مرزوق کو دل میں شدید تکلیف کے بعد مکہ مکرمہ کے اجیاد اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ کچھ دیر کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔مرزوق کا تعلق مصر کی مغربی گورنریٹ سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام سے متوفی کا ڈیتھ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کےلئے رابطہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مصر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ گزشتہ بدھ کو سعودی عرب روانہ ہو اتھا۔