Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر کین امریکی کاونٹی کے میئر منتخب

 
  لاس اینجلس: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں شامل ریسلر کین امریکی سیاست میں بھی ایک مقبول نام بنتا جارہا ہے۔گلین جیکب المعروف کین درحقیقت گزشتہ روز امریکی ریاست ٹینیسی کی کنو کاﺅنٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔یہی وجہ ہے کہ اب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں آج کل بہت کم نظر آتے ہیں کیونکہ کافی عرصے سے انتخابی مہم میں مصروف تھے ۔ رنگ میں جب بھی آتے تھے تو درحقیقت انتخابی مہم کی تشہیر کیلئے ہی آتے تھے۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ریسلر کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ساتھی ریسلر میٹ ہارڈی نے بھی بگ ریڈ مشین (کین کو ریسلنگ میں اس نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای میں لیجنڈ ریسلر انڈرٹیکر کے بھائی کا کردار نبھانے والے کین کی کامیابی پر کچھ اینیمٹڈ تصاویر بھی سامنے آئیں۔کچھ لوگوں نے تو مذاق میں یہ پیغامات کیے کہ کین میئر منتخب ہوگئے ہیں، اب اس کاﺅنٹی کی خیر نہیں۔ 1998 میں کین آتشزدگی کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی حالت یہ ہوگئی تھی کہ بول بھی نہیں سکتے تھے مگر 2018 میں وہ میئر منتخب ہوئے۔

شیئر: