دھول پور۔۔۔راجستھان میں ضلع دھول پور کے بسیڑی علاقے میں دشرتھ نامی شخص نے اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کوکا دھار دار آلے سے قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی ڈی سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں دشرتھ کی اہلیہ رنکی، بیٹا ہمانشو اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں جو ایک ہی خاندان کی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشرتھ نے خاندان کے افراد کو دھار دار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنے گلے پر چھری چلا دی جسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ڈی ڈی سنگھ نے بتایا کہ قتل کی واردات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ قتل کی وجوہ کا پتہ لگانے کیلئے علاقے کے لوگوں اور رشتے داروں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -مسافر کی کاک پٹ میں داخلے کی کوشش