تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی طارق دریشک انتقال کرگئے
راجن پور... تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کر گئے۔طارق دریشک برین ہیمریج کے باعث ملتان کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ پی پی 296 راجن پورسے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ طارق دریشک جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے شریک چیئرمین نصر اللہ دریشک کے بھانجے ہیں۔