کراکس ۔۔۔فوجی تقریب سے خطاب کے وران وینزویلاکے صدرنکولس میدورو ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ نیشنل گارڈ کے7 اہلکار زخمی ہو گئے ۔حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون صدر کے خطاب کے دوران دھماکے سے پھٹے۔صدر نکولس میدورو نے حملے کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اڑتی ہوئی چیز میرے سامنے پھٹ گئی جس کا شروع میں انہوں نے سوچا کہ شاید تقریب میں کوئی خرابی ہو گئی ہے مگر پھر دوسرا دھماکا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ دائیں بازو کی سازش ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے ڈانڈے کو لمبیا سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور کولمبیا وینزویلا میں شرپسندی کی کوشش کررہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملے کی مالی معاونت کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اس کیس میں معاونت کرے گی۔ ڈرون میں سی فور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، تاہم دھماکہ خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون ہدف پر پہنچنے میں ناکام رہے اور قریبی علاقوں میں گرے۔
#URGENTE #VIDEO Aparente explosión en acto donde estaba el presidente Nicolás Maduro genera confusión pic.twitter.com/NYi21vok7T
— NTN24 Venezuela (@NTN24ve) August 4, 2018