قرضہ لینے والے سے ماہانہ قسط تنخواہ کا 65فیصد سے زیادہ نہیں لی جاسکتی، ساما
اتوار 5اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ طبی امداد کے نظام میں خواتین کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سعودی مجلس شوریٰ کے یہاں زیر غور
٭ تربیتی پروگرام کے ذریعے روزگار اسکیم روبعمل لانے کیلئے 28فارمولے
٭ ہم نے امریکی شراکت قبول نہیں کی، ایپلی کیشن سو فیصد سعودی ہے، ہیکٹن حج میں کامیاب ہونے والی خواتین کا بیان
٭ قرضہ لینے والے سے ماہانہ قسط تنخواہ کا 65فیصد سے زیادہ نہیں لی جاسکتی، ساما
٭ 7ماہ کے دوران غیر منقولہ جائدادوں کے سودے 81ارب ریال تک ہوئے، 34فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
٭ ایران میں احتجاجی مظاہرے سڑکوں سے آگے بڑھ کر مذہبی درس گاہوں تک پہنچ گئے
٭ 7وزارتیں اور 9ادارے جیلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم
٭ مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر خواتین کسٹم اہلکاروں کو ڈیوٹی سے قبل زبردست تربیتی پروگرام کرائے گئے
٭ داخلی عازمین کے ادارو ںکیلئے ایمرجنسی بسوں کی فراہمی
٭ یمن کی حکومت نے الحدیدہ ایئرپورٹ کے قریب ایرانی ماہر کو گرفتار کرلیا
٭ روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 18مسافر ہلاک
٭٭٭٭٭٭٭٭