Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں سے دہلی جانے والی بس میں8 ہینڈگرینیڈ کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

نئی دہلی - - - - - - یوم آزادی سے قبل دہشت گردی کی بڑی سازش کوپولیس نے ناکام بنادیا ۔ اتوار کورات گئے پولیس نے جموں سے نئی دہلی جا نیوالی بس سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیاجس کے قبضے سے 8 گرینیڈ بھی برآمد کئے۔  سکیورٹی ایجنسیاں گرفتارشدہ  شخص سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے گاندھی نگر علاقہ میں ایک بس کو روک کر  کشمیر ی نوجوان کو گرفتا ر کرلیا۔اس کے پاس8 ہتھ گولے اور60 ہزار روپئے نقد برآمدکئے ۔ افسر نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورا رہائشی عرفان وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ دہلی میں تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -138سالہ تاریخی مغل سرائے جنکشن کا نام تبدیل

شیئر: