ہائی وے پر ریئل لائف ڈرامہ؟
بنگلور۔۔۔۔ بنگلور میں پونا شاہراہ پر عجیب و غریب ڈرامہ کی وجہ سے ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیااور لوگ گاڑیاں روک کر اس جھگڑے کا وڈیو بنانے لگے۔خاتون کے مسئلے پر تنازع اس حد تک بڑھا کہ بیچ سڑک پر 2مرد آپس میں لڑ پڑے ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرنے لگے۔بعض کو گمان ہواکہ شاید فلم کی شوٹنگ ہورہی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ششی کلا نے 2000ء میں رنگا سوامی نامی شخص سے شادی کی جو 2010ء میں ختم ہوگئی اس کے بعد خاتون رمیش نامی شخص کے ساتھ رہنے لگی 2015ء میں اسے چھوڑ کر کمارکے ساتھ چلی گئی پھر 2017سے وہ مورتی نامی ٹرک ڈرائیور کے ساتھ رہ رہی تھی۔ خاتون جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں کے کیب ڈرائیور سدھاراجو سے تعلقات استوار کرلئے۔ ششی کلا کہیں جانے کیلئے سدھا راجو کے ساتھ بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ اچانک مورتی وہاں آگیا اورسدھا پر حملہ کردیا۔دونوں کے درمیان جم کر مارپیٹ شروع ہوگئی۔ششی کلا نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میرے دوست ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے سے حسد رکھتے ہیں ، وہ دونوں میں سے کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی، اسی اثناء ششی کلا کا ایک اور دوست آگیا اور وہ اس کے ساتھ چلی گئی۔