امارات کے صدر کے نمائندے تعزیت پیش کرنے ریاض پہنچ گئے
’امارات کے نمائندے اور ہمراہ وفد کا استقبال شہزادہ سلطان بن فہد نے کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر اعظم شیخ سیف بن زاید آل نہیان نے شہزادہ محمد بن فہد کی وفات پر تعزیت پیش کرنے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کے نمائندے اور ہمراہ وفد کا استقبال شہزادہ سلطان بن فہد، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، شہزادہ خالد بن محمد بن فہد اور شہزادہ عبد العزیز بن محمد بن فہد نے کیا ہے۔
اماراتی وفد میں شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور سعودی عرب میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان شامل تھے۔