Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ائمہ اور موذن مساجد سے برطرف کرنے کا فیصلہ

 ریاض..... وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ مملکت کی کسی بھی مسجد میں غیر ملکی موذن اور امام تعینات نہیں ہونگے ۔ فی الوقت جو غیر ملکی موذن یا امام کے طور پر کام کررہے ہیں انہیں اس سے روک دیاجائے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بہت ساری مساجد میں اس طرح کا غلط رواج چل رہا ہے اسے قابو کیا جائے گا۔ وہ مشرقی ریجن میں وزارت کی شاخ میں موجود صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ آل الشیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت کے جن اہلکاروں کے پاس گاڑیاں تھیں اور وہ انہیں غیر قانونی طریقے سے استعمال کررہے تھے ان سے گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ 

شیئر: