Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ نے نوجوان کو پھنسادیا

موہالی۔۔۔۔پنجاب کے علاقے ڈیر بسی میں ایک نوجوان فرینڈ شپ ڈے کے موقع پر  اپنی گرل فرینڈکے بلانے پر اس سے ملنے کی چاہت میں نکل پڑا۔ وہ کبھی اس کے گھر نہیں گیا تھا۔ گرل فرینڈ موبائل پر راستے بتارہی تھی جس کے مطابق وہ جارہا تھا ،غلط لوکیشن کی وجہ سے دوسرے گھر میں داخل ہو گیاجہاں اہل خانہ  اور پڑوسیوں نے25سالہ نوجوان کو پکڑ لیا اور جم کر دھنائی  شروع کردی۔نوجوان نے محلے کے لوگوں سے معافی بھی مانگی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی  اور پولیس اسٹیشن  پہنچادیا۔پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا جہاں غلطی سے دوسرے گھر پہنچ گیا ۔ پولیس نے نوجوان کو آئندہ اس قسم کی حرکت سے باز رہنے کی تنبیہ کے بعد اقرارنامہ لیکر چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو بخشا نہیں جائیگا، وزیر اعلیٰ بہار

شیئر: