Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرا گاندھی کےپرسنل سیکریٹری آر کے دھون چل بسے

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینئر رہنما آر کے دھون گزشتہ شب 81 سال کی عمر میں چل بسے۔ پیر کے روز انہوں نے دہلی کے بی ایل کپور اسپتال میں آخری سانس لی۔راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے سینئر رہنما آر کے دھون سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذاتی سیکریٹری رہے تھے۔  1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے  وقت آر کے دھون جائے وقوعہ پر موجود تھے اور وہ قتل کےعینی شاہدین میں سے ایک تھے۔ دھون کی موت پر  کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔دوسری جا نب منگل کو ایوان میں ممبران نے خراج عقیدت پیش کیا۔وینکیا نائیڈو نے بھی غم کا اظہار کیا۔ دھون   1990 میں آندھرا پردیش اور  2004 میں بہار کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ایوان کے رکن رہے۔ ارکان نے خاموش رہ کر دھون كو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -صحیح فرما یا گڈ کری جی’’کہاں ہیں ملازمتیں‘؟، راہول

شیئر: