Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : معروف شاعر مہتاب قدر کے والدمسعود علی انتقال کرگئے

بنی مالک کے قبرستان میں تدفین،نماز جنازہ میں پاک و ہند کی سرکردہ شخصیات کی شرکت
جدہ ( امین انصاری ) جدہ کے معروف شاعر اور اردو گلبن ،جدہ کے صدر مہتاب قدر کے والد سید مسعود علی منگل کی صبح 7-30 بجے جدہ میں انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 83 برس تھی ۔انہوں نے 4 صاحبزادوںاور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا۔ وہ حیدرآباد دکن میں کمرشل ٹیکس آفیسر کے عہدے پر فائز تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹوں نے انہیں سعودی عرب بلا لیا تھا ۔وہ9 رمضان مبارک کو مسجد میں تراویح کے دوران ان کی دماغی شریان پھٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ ایک سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتاہم وہ منگل7 اگست کی صبح ساڑھے 7 بجے دار فانی سے رخصت ہوگئے ۔ انکی نماز جنازہ مسجد فلسطین میں ادا کی گئی اور بنی مالک کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے شعراء، ادباء،علماء،دانشور اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مملکت کے بےشتر شہر وں، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ،دمام ، ریاض ،ینبع ، رابغ کے علاوہ بحرین ، قطر اور ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن ،دہلی ، بہار ، مدراس اور بنگلورسے اہل علم اور شاعروں نے فون کرکے مہتاب قدر سے اظہار تعزیت کیااور ان کے والد کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔ 

شیئر: