جدہ ..... ہندوستانی قونصلیٹ کی ٹیم جمعہ 10اگست کو جازان جائیگی اور وہاں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ یہ ٹیم اپنا دفتر عدنان ہوٹل میں قائم کریگی جس کا ٹیلیفون نمبر یہ 017-3217777 ہے۔ ٹیم صبح 8بجے سے 12بجے تک اور پھر نماز کے وقفے کے بعد ایک بجے سے 7بجے تک خدمات انجام دے گی۔