زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل
راولپنڈی... تحریک انصاف کے سربراہ اورنامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر آف شور کمپنیاں اور آمدنی سے زائد اثاثے سے متعلق جاری تحقیقات کے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔