اختر مینگل نے بھی عمران کی حمایت کردی
کوئٹہ ...بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کردی۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے کوئٹہ میں ملاقات کی ۔بلوچستان اور مرکز میں حکومت سازی پر بات چیت ہوئی۔بی این پی اور تحر یک انصاف کے درمیان 6 نکاتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ کسی وزارت یا عہدے کی خواہش نہیں۔صرف صوبے کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اپنے نکات مختلف پارٹیوں اور فورم پر رکھتے رہے ہیں۔ ان نکات کے بغیر صوبے کے مسائل حل نہیں کر سکتے ۔ بلوچستان کے عوام محرومیوں کا شکار ہیںان کے ازالے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان وفاق کی اکائی ہے جسے ساتھ لے کر چلنا ہے۔ تحریکِ انصاف وفاقی سوچ کی علامت ہے، وفاقی سوچ کو لے کر یہاں آئے ۔ مذاکرات کامیاب رہے ۔ وزارتِ عظمیٰ کے لئے بی این پی نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔