Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں گداگری جرم نہیں، ہائیکورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں گداگری کو جرم کے زمرے سے باہر کردیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سزا دیناغیر آئینی اور منسوخ کئے جانے کے قابل ہے۔ کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ بھیک مانگنے کو جرم قراردینے والے ممبئی بھیک روک تھام قانون کے التزام آئینی تحقیقات میں قائم نہیں رہ سکتے ۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کے سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد دہلی حکومت بھیک مانگنے پر مجبور کرنیوالے گروہوں پر قابو پانے کیلئے متبادل قانون لانے کیلئے آزاد ہے۔ ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ ہرش مندر اور کرنیکا ساہنی کی درخواستوں پر سنایاجس میں دہلی میں گداگروں کیلئے بنیادی انسانی حقوق مہیا کرائے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ عدالت نے اس قانون کی تمام 25دفعات کو منسوخ کردیا۔ مرکزی حکومت نے کہا تھاکہ وہ بھیک مانگنے کو جرائم کے زمرے سے باہر نہیں کرسکتی کیونکہ قانون میں مناسب توازن ہے اور اس قانون کے تحت بھیک مانگنا جرم کے دائرے میں آتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پارلیمنٹ کے احاطہ میں تلگودیش ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

شیئر: