آج پھر ممبئی میں ہڑتال کا اعلان
ممبئی۔۔۔۔۔مراٹھا ریزرویشن تحریک کو آج 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مراٹھا تنظیموں نے مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ممبئی کو بند سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ بند کے پیش نظر حساس مقامات پر آر اے ایف، سی آئی ایس ایف اور صوبائی ریزرو پولیس فورس تعینات کی گئی اور تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔گزشتہ تقریباً ایک ماہ سےپوری ریاست مراٹھا تحریک کی آگ کی زد میں ہے،مختلف مقامات پر پُر تشدد واقعات رونما ہوئے ۔ احتجاج کے دوران تقریبا8 مراٹھا نوجوان ریزرویشن کے حق میں احتجاج کرتےہوئے اپنی جان دےبیٹھے۔ضروری خدمات، اسکولوں اور کالجوں کو بھی ہڑتال سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ہڑتال کا جزوی نظر آرہا ہےتاہم دوپہر کے بعد مظاہروں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔