Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھا ون ڈے: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا

 
کولمبو:سری لنکا نے ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو صرف 3 رنز سے شکست دے کرون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں زخمی ڈوپلیسس کی جگہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ میں نیروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے 61 رنز کا اضافہ کیا۔ ڈکویلا 34 اور تھرنگا 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، تیسرے آو ٹ ہونے والے بلے باز مینڈس تھے جنھوں نے 14 رنز بنائے۔سری لنکا نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر 100 رنز بنائے تھے تاہم کوشل مینڈس نے اپنی نصف سنچری کے ذریعے ٹیم کو بڑے اسکور کی امیدوں کو بحال رکھا اور 51 رنز بنا ئے۔کپتان میتھیوز22 اور ڈی سلوا 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم تھیسارا پریرا اور شناکا نے بالترتیب 51 اور 65 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی جس کے باعث ٹیم نے مقررہ 39 اوورز میں 7 وکٹوں پر 306 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو مشکل ہدف دیا۔ کینڈی میں بارش کے باعث کھیل 39 اوورز تک محدود کر دیا گیاتھا جس کے بعد میچ کا نتیجہ بھی ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اخذ کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے 21 اوورز میں 9 وکٹوں پر 187 رنز بنائے اور صرف 3 رنز کے فرق سے میچ میں شکست سے دوچار ہوئی۔

شیئر: