ایشین گیمز کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان
جکارتہ: انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی 20 رکنی فٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت صدام حسین کریں گے۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے جکارتہ روانہ ہو رہی ہے جہاں 18 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشین گیمز میں شریک ہوگی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف )کے صدر سید فیصل صالح حیات نے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اور برازیل سے تعلق رکھنے والے کوچز نے ان کی بہتر تربیت کے لئے سخت محنت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی۔