Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کی حکومت پہلا کام کیا کرے گی؟

لاہور... تحریک انصاف نے شہریوں پر پولیس تشدد کے خلاف اقدامات کافیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت تھانوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ٹی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری چینل کو صرف حکومتی کوریج تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی حلف برداری میں اپوزیشن بھی مدعو
 

شیئر: