Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ کیلئے سریع رفتار سماعتی عدالت

ریاض...وزارت انصاف نے مکہ مکرمہ، منیٰ اور عرفات میں ہنگامی مسائل کی سماعت کیلئے 18عدالتی شعبے اور 4متحرک وثیقہ نویسی کے ادارے تشکیل دیدیئے۔ وزارت انصاف میں حج کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حمد الخضیری نے المدینہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مشاعر مقدسہ کے لئے عدالتی اور انتظامی عملہ مہیا کردیا گیا ہے۔ حج کے ایام میں جج حضرات سریع رفتار سماعت والی عدالتیں قائم کرینگے۔
 

شیئر: