تمام سرکاری اداروں میں آج ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا
جدہ: عید الاضحی کی تعطیل ایک دن پہلے کی جائے گی۔ آج پیر کو ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہدایت جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حج منصوبے کی کامیابی اور عازمین کی خدمت پر مامور اداروں کی بہتر کارکردگی کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ عید الاضحی کی تعطیل ایک دن پہلے کی جائے گی۔ ہدایت کے مطابق آج پیر کو تمام سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا۔