الہفوف میں 14ریستوران سربمہر
الاحساء ....الہفوف کی بلدیہ نے حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزیوں اور پیشہ ورانہ امور سے غفلت برتنے پر 14ریستوران اور مطبخ بند کرادیئے۔ الہفوف بلدیہ کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم الھزوم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان دنوں بلدیہ کے انسپکٹرز عید الاضحی کی مناسبت سے تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ 230خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ مالکان کو فوری اصلاح کا پابند بنادیا گیا ہے جبکہ 430کلو گرام زائد المیعاد خوراک ضبط کرکے تلف کردی گئی۔ 18کارکنان کو صحت شرائط کی پابندی نہ کرنے پر ریستورانوں اور مطابخ سے نکالدیا گیا۔